English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے      

القمر

لاہور: اسٹیج اور فلم کے نامور اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج تھے۔ اداکار اشرف راہی کی نماز جنازہ لال پل پنج پیر کے قریبی گراؤنڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

اداکار اشرف راہی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اشرف راہی نے تھیٹر کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے