کراچی: بابائے قوم قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے 144 ویں یو م پیدائش پر شوبز فنکاروں نے بھی بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ملک کی دیگر اہم شخصیات کی طرح شوبز سے وابستہ افراد نے بھی قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے افکار کی روشنی میں ملک کو ترقی کی راہوں میں گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مہوش حیات
Today on the Quaid’s Birthday, let us reflect on his foresight in giving the Muslims a homeland. His words "Any idea of a united India could never have worked, and in my judgment, it would have led us to terrific disaster.” could not have been more prophetic. #ThankYouMAJinnah 🇵🇰 pic.twitter.com/YKEZ4ZPVJt
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 25, 2019
مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کے موقع پر اْج ہم مسلمانوں کے ایک علیحدہ ملک کے متعلق ان کی بصیرت کو دوبارہ دیکھتے ہیں جب انہوں نے کہا تھا کہ ’متحدہ ہندوستان کا کوئی منصوبہ کارآمد نہیں رہے گا۔ میرے خیال میں یہ ایک تباہ کن المیے کی وجہ بنے گا‘۔ اس سے زیادہ پیش بینی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے؟
شان شاہد
#happybirthday to our true Leader .May the light of heavens always shine upon you.I wish I could give you your vision of Pakistan as a gift on your birthday 🎁🇵🇰 but I promise that you will always find me working to build Pakistan on your vision in my capacity. 🇵🇰♥️🎁🙏🏼🎥 pic.twitter.com/UYTlZT5T3z
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) December 24, 2019
اداکار شان شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قائد پر ہمیشہ نور اور رحمت کی بارش ہوتی رہے۔ کاش میں آپ کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کا نظریہ بطور تحفہ آپ کو دے سکتا لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ مجھے پاکستان کی ترقی کے لئے اپنے بتائے ہوئے نظریات کی روشنی میں کام کرتا دیکھیں گے۔
ماہرہ خان
‘No nation can rise to the height of glory, unless your women are side by side with you’ – M. A. Jinnah. #QuaideAzam zindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/AoMVPSANiG
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 25, 2019
اداکارہ ماہرہ خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں تک نہیں پہنچ سکتی۔ جب تک اس کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ نہیں آجاتیں، محمد علی جناح زندہ باد۔
ہمایوں سعید
ہمایوں سعید نے بابائے قوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محبوب قائدِ اعظم محمد علی جناح کو ان کی سالگرہ پر ان کی بصیرت اور عظیم رہنما کے حوالے سے یاد رکھیے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ایمان اور تنظیم کے ساتھ متحد ہوکر پاکستان کے لیے کام کرسکیں ، جیسا کہ خود وہ چاہتے تھے۔
