English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ڈھائی ہزار دکانوں کی آن لائن رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ بھی جاری

منصوبے کے تحت شہر میں 5 لاکھ اور سندھ میں 50 لاکھ سے زائد شاپس کی آن لائن رجسٹریشن کا ہدف مقرر ہے
وفاقی حکومت نے ملک بھر کے چاروں صوبوں میں قائم تجارتی مراکز، شاپس اور شاپنگ سینٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان کر رکھا ہے
کراچی (کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے چاروں صوبوں میں قائم تجارتی مراکز، شاپس، شاپنگ سینٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے آن لائن فری رجسٹریشن کے احکامات کی روشنی میں وزارت محنت سندھ نے صرف کراچی میں ایک ماہ کے دوران 2500 شاپس کی آن لائن رجسٹریشن کرکے سرٹیفکیٹ جاری کر دیے ہیں، منصوبے کے تحت کراچی میں 5 لاکھ اور سندھ میں 50 لاکھ سے زائد شاپس کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا۔ کراچی میں شاپس کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے وزارت لیبر کے تحت انسپکٹرزکی تعداد 30 سے بڑھا کر ایک سو تک کرنے کی تجویز پر بھی غور و خوض جاری ہے اور کراچی ڈویژن کی دو کروڑ سے زائد کی آبادی کے لیے 30 انسپکٹرز بہت کم تصور کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے