English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی سرکار کی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو تقسیم کردیا، وزیر خارجہ

القمر

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو آگ لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ جموں کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت اورخطے میں امن وامان کی تشویشناک صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اہم خارجہ پالیسی امور پرمشاورتی سلسلے کو تواتر کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو آگ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں لگائی تھی وہ پورے ہندوستان میں پھیل چکی ہے، ترمیمی شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف سیکولر ہندوستان کے حامی سراپا احتجاج ہیں، مودی سرکار کی مسلم کش اور ہندوتوا سوچ نے پورے ہندوستان کو تقسیم کر دیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو کے نفاذ کو 144 دن گزر چکے، ایسے میں ہندوستان اپنے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے