English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو آئی ایم ایف سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے باعث ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی ایم ایف نے 23 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط فراہم کردی تھی۔ جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی قسط ملنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 17 ارب 59 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جن میں سے مرکزی بینک کے پاس 10 ارب 90 کروڑ 73 لاکھ ڈالر محفوظ ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے