English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

CNG سیکٹر کو دو ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کی جائے صنعت کاروں کا مطالبہ

گیس کی عدم فراہمی کے باعث نارتھ کراچی کی 80 فیصد صنعتوں میں پیداواری سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئی ہیں
سیکڑوں لوگوں کے بیروز گار ہونے کا خدشہ، بڑی تعداد میں برآمدی آرڈر منسوخ ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے
کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں صنعتوں کو طلب کے مطابق گیس کی عدم فراہمی کے باعث80فیصد صنعتوں میں پیداواری سرگرمیاں بند ہیں جبکہ فیکٹریوں میں پیداوار تعطل کا شکار ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کے بے روزگار ہونے کے علاوہ برآمدی شپمنٹ بروقت نہ ہونے کی صورت میں بڑی تعداد میں برآمدی آرڈرزمنسوخ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) نے برآمدی صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے حکومت سے سی این جی سیکٹر کو2ماہ کے لیے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی یہ درخواست بھی کی ہے کہ گیس بحران پر قابوپانے تک گاڑیوں کو پیٹرول پر رواں دواں رکھنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے