English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نتائج آنا شروع آئی ایم ایف نے مہنگائی میں کمی کا عندیہ دے دیا

نئے سال میں مہنگائی کو 13 فیصد سے 11.8 فیصد پر لایا جائے گا، وزارت خزانہ
فیصلہ کن پالیسیوں پر عملدرآمد سے پاکستان میں مالی استحکام آنا شروع ہوگیا ہے، اعلامیہ جاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف نے مہنگائی کو 11.8فیصد پر لانے کا عندیہ دے دیا،اگلے سال مہنگائی کو 13فیصد سے 11.8فیصد پر لایا جائے گا، جبکہ بتدریج بہتر کارکردگی سے مہنگائی کی شرح کو5فیصد تک لایا جائے گا۔اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ کاروبار کاماحول بہتر ہوا ہے۔آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ مارکیٹ کا استحکام واپس آرہا ہے۔آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ ادارہ جاتی اصلاحات ترقی کی چابی ہیں۔فیصلہ کن پالیسیوں پر عملدرآمد سے پاکستان میں مالی استحکام آنا شروع ہوگیا ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 878ارب روپے اکٹھے ہوئے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 40فیصد کمی ہوئی۔نان ٹیکس ریونیو میں اضافے کی وجہ سے ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں300ارب کی کمی کردی گئی ہے۔حکومتی ضمانتوں میں 252ارب روپے اضافے سے صنعتی شعبے کو رقم کی فراہمی 16سو ارب روپے ہوگئی ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مہنگائی کی شرح کو بہتر کارکردگی سے 5فیصد تک لایا جائے گا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اگلے سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.6فیصد رہے گا۔اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں پرائمری خسارہ جی ڈی پی کا 0.6فیصد سرپلس رہے گا۔اسی طرح برآمدات میں 2فیصد اضافہ اور درآمدات میں 23فیصدف کمی ہوئی ہے۔رواں مالی سال درآمدات میں کمی کے باوجود مشینری کی درآمد میں 2فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ 5سال میں روپے کی قیمت زیادہ رکھی گئی، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت کا تعین مارکیٹ نے کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اسٹیٹ بینک سے بجٹ سپورٹ کے طور پر کوئی قرض نہیں لیا۔آئی ایم ایف سے مجموعی طور پر ایک ارب 45کروڑ ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے