English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی

القمر

اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کر دی۔

ترجمان وزات خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کا فرسٹ ریویو مکمل ہونے پر اسسمنٹ رپورٹ جا ری کی، جس میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا اصلاحاتی پروگرام ٹریک پر ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اصلاحاتی پروگرا م کے نتائج سامنے آرہے ہیں، آئی ایم ایف نے رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کاروباری ماحول میں بہتری آئی ہے، پاکستان کی معیشت میں بہتری اور مالی استحکام کے لیے فیصلہ کن پالیسی پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے