English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام، 2 ملزمان ہلاک

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی پریزیڈنسی برائے اسٹیٹ سیکورٹی نے کہا ہے کہ الدمام میں سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 مطلوب جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کے ترجمان نے سیکورٹی فورسز کی اس کارروائی کی تفصیل جاری کی اور بتایا کہ الدمام میں ایک کار سے پانچ کلو گرام دھماکا خیز مواد (آر ڈی ایکس) برآمد ہوا تھا۔ دنیا بھر میں اس کیمیکل آمیزے کو فوجی مقاصد کے لیے دھماکا خیز مواد کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کارروائی میں مارے گئے دونوں جرائم پیشہ افراد اس کار کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے