اقوام متحدہ کی خاموشی جنونیت ہندوئوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے‘ سربراہ سنی تحریک
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی جنونی ہندو ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اور مسلم نسل کشی کررہے ہیں ،مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف کھلی دہشتگردی مودی حکومت کی سرپرستی میں کی جارہی ہے ،اقوام متحدہ کی خاموشی جنونیت پسندوں کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے ،بھارت اقوام متحدہ کے مبصر وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جانے نہیں دے رہا اور عالمی برادری اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،اپنے شہداء قائدین واکابرین کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے کشمیر یوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،5جنوری کو نشترپارک میں جاں نثاران مصطفی کانفرنس میں کشمیر یوں کی حمایت اور بھارتی دہشت گردی وبربریت کے خلاف آواز اٹھائینگے ۔

