سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) 1956 ء کے سندھ طاس معاہد ہ کی خلاف ورزی کرکے بھارت کی طرف سے دریائے چناب کا مکمل پانی مقبوضہ کومری بگلہیار ڈیم پر روکے جانے کی وجہ سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد انتہائی کم سطح چھ ہزار چھیاسی کیوسک رہی اور دریائے چناب کا ستانوے فیصد سے زائد حصہ اور دوبند نہریں مرالہ رادی لنک اور اپر چناب بھی خشک ہوگئیں جس سے سیالکوٹ ‘پسرور‘ نارروال‘ سمبڑیال‘ ڈسکہ اور گوجرانوالہ و دیگر اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو کسان و کاشتکار ٹیوب یلوں کا پانی لگانے پر مجبور رہے۔

