ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہری دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز پر فحش مواد دیکھنے کے عادی ہیں۔ یہ بات فحش مواد دکھانے والی سب سے بڑی ویب سائٹ نے رپورٹ میں بتائی جس کے مطابق2019 ء میں89 فیصد بھارتی شہری پورن کو موبائل ڈیوائسز میں دیکھا اور یہ اس وقت ہے جب بھارت میں اس ویب سائٹ پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر ہر 4 میں سے3 افراد فحش مواد موبائل پر دیکھتے ہیں۔ سائٹس پر موبائل ٹریفک میں2018 ء کے مقابلے میں2019 ء میں10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بھارت کے بعد امریکہ81فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ برازیل79 فیصد کے تیسرے نمبر پر رہا۔ جاپان میں70 فیصد افراد‘ برطانیہ میں74 فیصد صارفین موبائل فونز پر فحش مواددیکھتے ہیں۔

