کلکتہ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کا سفیر قرار دیدیا۔ متنازعہ شہریت قانون کیخلاف ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بینر جی نے کہا کہ وزیراعظم مودی بھارت کے بارے میں بات کرنے کے بجائے پورا دن پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ جیسے وہ پاکستان کے سفیر ہیں۔

