ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں تعینات سوئس سفارتکار دفتر خارجہ طلب

امریکی ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت پر احتجاج کیا گیا
ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطہ نہ ہونے پر سوئس سفارتکار فریضہ انجام دے رہے ہیں
تہران (نیٹ نیوز) امریکی ڈرون حملے میں ایران کے سرکردہ فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر احتجاج کے لیے ایران میں متعین سوئس سفارتکار کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست سفارتی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے تہران میں تعینات سوئس سفارتکار امریکی مفادات کی نگرانی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حکام نے سوئس سفارتکار کو بتایا کہ بغداد میں قاسم سلیمانی اور دوسری اعلیٰ فوجی قیادت پر امریکی ڈرون حملہ دراصل واشنگٹن کی کھلی ریاستی دہشت گردی ہے۔ عباس موسوی کے بقول امریکا اس ڈرون حملے کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں