English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاوید اقبال نیب کی کارکردگی پر بریفنگ کیلیے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں طلب

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) نیب کی کارکردگی پر بریفنگ کے لیے چیئرمین نیب کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں طلب کر لیا گیا‘ زیر التوا نیب مقدمات کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں‘ نیب میں ڈیپوٹیشن پر تعینات افسران کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں‘ وفاق اور صوبوں سے پاکستان میں غیر ملکیوں اور غیر ملکی کمپنیوں کی ملکیتی جائدادوں اور زمینوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا‘ غیر ملکیوں پر پاکستان میں جائداد اور زمینیں خریدنے پر پابندی کی آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا‘ اہم قومی معاملات پر قانونی اقدامات کے لیے قائمہ کمیٹی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کیا گیا ہے ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئین اور قوانین میں ترامیم کے بلز اور نیب کارکردگی کے جائزے کے لیے قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا انتہائی اہم نوعیت کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کا غیر ملکیوں اور غیر ملکی کمپنیوں کے پاکستان میں جائدادوں و زمینوں کے حقوق ملکیت سے متعلق آئینی ترمیم کا بل زیر غور آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے