ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں آٹا4روپے مہنگا‘ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی تیل ‘گھی‘ دالوں اور چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور/ اسلام آباد (نمائندہ جسارت/ صباح نیوز) پنجاب میں آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 4 روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا۔ فی کلو آٹے کی قیمت 60 روپے سے بڑھا کر 64 روپے کر دی گئی ہے۔ ہفتے کو آٹا چکی مالکان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فلور ملز مالکان کے نمائندوں اور دُکانداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آٹے کی قیمت میں4 روپے فی کلو گرام اضافے کا فیصلہ کیا گیا‘ آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاگو ہوگا۔ آٹا چکی مالکان نے کہا ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے‘بازار میں گندم کی قیمت7 سے8 روپے فی کلو گرام تک بڑھ چکی ہے اس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھانی پڑی ہیں۔ آٹا چکی مالکان نے کہا کہ ابھی ہم نے گیس، بجلی، ڈیزل اور ٹرانسپورٹ کے بلز بڑھنے کا حساب نہیں لگایا اور آئندہ چند روز میں ہم یہ حساب بھی کریں گے اور اگر آٹے کی قیمت مزید بڑھانی پڑی تو وہ بھی کریں گے کیونکہ ہمارا کاروبار نہیں چل پا رہا۔ آٹا چکی مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگے چل کر مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا اورآٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا نئے سال کا آغاز ہوتے ہی یوٹیلیٹی اسٹورز میں گھی 14 روپے ، کوکنگ آئل 24، دال چنا 25 ، دال مسور 27، چاول25 روپے فی کلو مہنگے کردیے گئے ‘ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا، چینی مرچ اور مصالہ جات2 ماہ سے غائب ہیں۔مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث شہری بلبلا اُٹھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں