تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران اہلکار بند دکانوں کے باہر سے پتھارے اور ٹھیلے اٹھا کر لے گئے
کھارادر، جوڑیا بازار ، لی مارکیٹ، کاغذی بازار، کھجور بازار اور اطراف کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں
کراچی (کرائم رپورٹر) رات گئے ڈی ایم سی کا پولیس کے ہمراہ اولڈ سٹی ایریا میں آپریشن، بند دکانوں کے باہر سے پتھاروں اور ٹھیلوں کو اٹھا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کھارادر، جوڑیا بازار، میٹھادر، کاغذی بازار، لی مارکیٹ، کھجور بازار سمیت اطراف کی گلیوں میں رات گئے ڈی ایم سی کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بند دکانوں کے سامنے کھڑے پتھاروں اور ٹھیلوں کو اٹھا کر لے گئے، جبکہ اس موقع پر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد بار پتھارے اور ٹھیلے مافیا کو وارننگ دی گئی مگر اس کے باوجود تجاوزات نہیں ہٹائے گئے جس پر مڈنائٹ آپریشن کیا گیا۔

