ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ کاسول اسپتال کادورہ ‘مریضوں کے اہل خانہ میں کمبل تقسیم

اسپتال میں داخل مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں‘عمران اسماعیل کی گفتگو
وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے وژن کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے ‘ اسپتال کے عملے کو ہدایات
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، رمضان گھانچی اور معروف بزنس مین سردار یاسین ملک بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔ گورنر سندھ نے اسپتال کے احاطے میں موجود مریضوں کے اہلخانہ میں کمبل تقسیم کیے۔ گورنر سندھ نے اسپتال کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ اسپتال میں داخل مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں اس وقت شدید سردی کی لہر ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر مستحق لوگوں میں کمبل تقسیم کرنے آیا ہوں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم خود بھی پناہ گاہیں بنانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ ملک بھر میں لنگر خانے بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ غریب و مستحق لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھے۔ گورنر سندھ نے عزم ظاہر کیا کہ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے وژن کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں لوگوں سے احسن سلوک کیا جاتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں