English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ سے چین کے نئے قونصل جنرل کی ملاقات

عمران اسماعیل اور مسٹر لی بیجن کے درمیان سرمایہ کاری‘ تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چین کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل Mr. Li Bijian نے ڈ پٹی قونصل جنرل Mr. Chen Xiaodongاور پریس اتاشی Mr. Zhang Zhaokun کے ہمراہ گورنرہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جاری صورتحال ، پاک چین دوطرفہ سفارتی تعلقات، سرمایہ کاری ، تجارت ، پورٹ قاسم پر تعمیر ہونے والے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں چین کے قونصل جنرل نے گورنرسندھ کو پورٹ قاسم پر تعمیر کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت پورٹ قاسم پرکوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والا اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ مئی2015 ء میں شرو ع ہوا اور اپریل 2018 ء میں 1912ملین ڈالرز کی تخمینی لاگت سے مکمل ہوا ،یہ منصوبہ اپنی استعداد کے مطابق 1320 میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے ۔ قونصل جنرل نے گورنرسندھ کو منصوبہ کے دورہ کی دعوت بھی دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے