جیزان (سید مسرت خلیل) جیزان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن (جے آر سی اے) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے تعاون اورسعودی اسپورٹس برائے آل فیڈریشن (ایس ایف اے) اور وزارت محنت و سماجی ترقی (ایم ایل ایس ڈی) کی سرپرستی میں کھیلے جانے والی محمد بن سلمان (ایم بی ایس) ویژن 2030 نیشنل کرکٹ چمیئن شب 2019 پنجاب کرکٹ کلب نے فائنل میں سپر ایشیاء کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں شکست دیکر جیت لی۔پاک پنجاب سی سی اور سپر ایشیاء کے مابین فائنل میچ میں سپر ایشیاء نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔وسیم اختر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی دوسرا بلے باز نمایاں اسکور نہیں کر سکا۔ محمد اخلاق نے 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاک پنجاب کے اوپنرعقیل شہزاد نے 14 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز، ذیشان شینی نے 19 گیندوں پر3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز اور مجاہد علی نے 10 گیندوں پر 18 رنز بناکر 2 وکٹوں کے نقصان پر پاک پنجاب کو 7.4 اوورز میں 8 وکٹوں سے جے آر سی اے میں ایم بی ایس ویژن 2030 نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ 2019 کو جیتنے کے قابل بنا دیا۔میچ کے بعد گراؤنڈ پر تقسیم تقریب انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے راحت چوہدری تھے۔ انہوں نے ایم بی ایس ویژن 2030 نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ 2019 فائنل کے لیے کیے گئے وسیع تر انتظامات کی تعریف کی اور ایس سی سی کے سی ای او ندیم ندوی کی جانب سے جے آر سی اے کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
پاک پنجاب ایم بی ایس نیشنل کرکٹ کا چیمپئن بن گیا
القمر
