کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اپنے اسکول میں 10 باکسروں کی مفت تعلیم و ٹیوشن کا انتظام کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار زوہب حسن نے آل کراچی بوائز کلبز باکسنگ کمپیٹیشن ایونٹ 2020-4 شہید زاھد حسین باکسنگ کلب علی نواز بلوچ روڈ بغدادی لیاری میں کامیاب ہونے والے باکسروں و آفیشل سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگر میاں جاری رہنا چاہیں اس سے قبل کلب کے چیئرمین دست محمد بھٹو نے باکسنگ ایونٹ کرانے پر کلب کے چیف کوچ عبدالستار بلوچ اور اس کے ٹیم کی تعریف کی اور کھلاڑیوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر کراچی ساؤتھ کے سیکرٹری نور محمد قمبرانی، نیشنل کوچ علی بخش بلوچ اور مجید بروہی نیشنل ریفری جج برکت علی سوڈروسماجی رہنمایاسین بلوچ،ایم کلیم،ادریس گانچی،گل رحمن،موجود تھے۔اس ایونٹ کو عبدالستاربلوچ،محمد فیصل،نیاز احمدجوناور جمیل بلوچ نے سپروایئزکیا۔ ۔ایونٹ میں مختلف کلبوں کے 30 باکسروں نے شرکت کی جن کے درمیان 15مقابلے ہوئے ۔اختتامی کلمات کلب کے نائب صدر اعجاز بلوچ نے ادا کئے۔
اپنے اسکول میں 10 باکسروں کی مفت تعلیم و ٹیوشن کا انتظام کرونگا،زوہیب
القمر
