English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

�ائر بریگیڈ کو ڈیزل کی �را�می بند، ریسکیو آپریشن متاثر �ونے کا خدش�

10 روز سے لانڈھی، سہراب گوٹھ، نیو کراچی، گلشن اقبال، سائٹ سپر ہائی وے ٹو کے فائراسٹیشن بند پڑے ہیں
دیگر اسٹیشن میں کھڑے فائر ٹینڈرز میں برائے نام ڈیزل موجود ہے2 ماہ میں 3 بارپیٹرول اورڈیزل کی فراہمی بند کی گئی
آتشزدگی سے جہاں انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہوگا صرف وہیں گاڑیاں روانہ کی جائیں گی،فائر بریگیڈ ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ کو 10 روز سے ڈیزل کی فراہمی معطل ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 23 میں سے 18 فائر اسٹیشنز بند ہیں جن میں 5 فائر اسٹیشن گاڑیوں کی خرابی اور دیگر پٹرول و ڈیزل کی عدم فراہمی کے باعث بند ہیں۔ بند فائر اسٹیشنوں میں لانڈھی، سہراب گوٹھ، نیو کراچی، گلشن اقبال، سائٹ سپر ہائی وے ٹو کے اسٹیشن شامل ہیں جب کہ ناظم آباد، کورنگی، بلدیہ، بولٹن مارکیٹ اور سوک سینٹر فائر اسٹیشنوں میں بھی کھڑے فائر ٹینڈرز میں برائے نام ڈیزل موجود ہے۔ اس کے علاوہ لیاری، سائٹ ایریا، اورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی،منظور کالونی اور بھینس کالونی فائر اسٹیشنز میں موجود فائر ٹینڈرز میں فنی خرابیاں ہیں جس کے باعث آپریشن معطل ہے۔ فائر بریگیڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں جہاں انسانی جانوں کے نقصان کا خدشہ ہوگا صرف وہیں پر ریسکیو آپریشن کے لیے گاڑیاں روانہ کی جائیں گی۔ 2 ماہ میں تین بارپٹرول اورڈیزل کی فراہمی بند کی گئی جس کے باعث جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آتا ہے انہی سے تیل مانگ کر ریسکیو کارروائی کی جاتی ہے۔ محکمے نے 15 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے لیکن فائر فائٹرز کو اوور ٹائم دینے کی وجہ سے پٹرول پمپ مالکان کو ادائیگی نہیں کی گئی جس وجہ سے گاڑیوں کو تیل کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔چیف فائر ا?فیسر تحسین احمد نے ڈیزل کی فراہمی معطل ہونے کی تصدیق کی اورکہاکہ ایسا تواترکے ساتھ ہونے لگا ہے کہ کئی کئی روز ڈیز ل کی فراہمی معطل رہتی ہے، 18فائر اسٹیشن کی بندش کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ بات درست نہیں ہے اس سلسلے میں ا?پ کنٹرول روم سے بات کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے