English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول بھری بوتل لٹکانے کیخلا� م�م کل شروع �وگی

پہلے مرحلے میں رکشتہ ڈرائیوروں کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ رہے ہیں، پولیس
ضلع ملیر میں کارروائی کے دوران ایک درجن سے زائد رکشوں سے پیٹرول کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر پولیس نے جمعہ سے پیٹرول کی بوتلیں لٹکا کر رکشے چلانیو الوں کیخلاف باقاعدہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی کے قریب ہائی روف اور رکشے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں9 افراد کے جھلس کر ہلاک اور2 افراد کے زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد ضلع ملیر پولیس کی جانب سے بوتل میں پیٹرول لٹکانے والے رکشا ڈرائیوروں کیخلاف بھرپور کارروائی شروع کی گئی اس دوران ایک درجن سے زائد رکشوں سے پیٹرول کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔ ضلع ملیر پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں رکشا ڈرائیوروں کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ جمعہ سے پیٹرول کی بوتلیں رکھ کر رکشے چلانے والوں کیخلاف باقاعدہ مہم شروع کی جائیگی۔ خصوصی مہم میں ٹریفک پولیس بھی شامل ہوگی اور خصوصی مہم میں کسی کے ساتھ بھی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے