English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’’سلامتی کونسل کا مقبوض� کشمیرمیں کر�یو اٹھانے پر زور‘‘

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بار پھر متنازع تسلیم کرتے ہوئے بھارت سے کرفیو اٹھانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے پر زوردیا ۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 164 دن گزرنے کے بعد سلامتی کونسل نے دوسری مرتبہ کشمیر پربات چیت کی، بحث ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں تمام 15 اراکین نے حصہ لیا، اراکین کی جانب سے 5 اگست کے بھارتی اقدامات کو تناو میں اضافہ کی وجہ قرار دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بحث میں پی 5 اور دیگر ممالک نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتحفظات کا اظہار کیا، سلامتی کونسل اجلاس نے ثابت کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی فہرست میں ہے، وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے بھی ملاقات کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنوبی ایشیا میں بات چیت اور مذاکرات کے زریعہ امن کے فروغ کی بات کی، شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ رویہ مس کیلکولیشن کا باعث بن سکتا ہے۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کو پھر متنازع تسلیم کیا گیا اور بھارت سے کرفیو اٹھانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنے پر زوردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے