English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گائے کو چھوئو‘ من�ی سوچ دور بھگائو ‘بھارتی وزیر کی منطق

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب بھارتی وزیر نے منفی سوچ دور بھگانے اور پیار محبت کا احساس جگانے کیلئے عجیب منطق پیش کردی ۔سیاسی جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والی بھارتی ریاست مہاراشٹر کی نو منتخب وزیر یشومتی ٹھاکرے نے کہا ہے کہ گائے سب جانوروں میں مقدس ہے۔ جسے چھونے سے محبت کا احساس جاگتا ہے جبکہ منفی سوچ کا خاتمہ ہوتا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی رہنماکے اس بیان کے بعد ایک اور سیاستدان نے ان کے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ گائے سمیت سب ہی جانوروں کو چھونے سے انہیں اچھا محسوس ہوتاہے اور یہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے