English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

�لسطینی عالم دین کی قابل رشک موت

کویت سٹی( مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں ایک فلسطینی عالم دین شادی کی ایک تقریب کے دوران اصلاحی اور دینی امو رپر گفتگو کرتے ہوئے اچانک اللہ کو پیارے ہوگئے۔ آخری وقت میں ان کی زبان پر کلمہ طیبہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی عالم دین محمود عبدالطیف عبدالباقی المعروف ابو خطاب کویت میں شادی کی تقریب میں دعوتی خطاب پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ انہوں نے شادی کی تقریب میں وعظ کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے ساتھ حسن سلوک کی مثالیں بیان کیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو کی اور آخر میں کلمہ طیبہ کے الفاظ زبان سے ادا کئے اور جان جان آفریں کے سپرد کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے