ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اینکرپرسن مبشر لقمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر دانیال عزیز کے والد انور عزیز کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر ٹی وی اینکر پرسن مبشر لقمان کی ناقابل ضمانت گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سکندر خان نے مبشر لقمان کے ضامن ریحان اشفاق کے خلاف بھی گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے۔ ریحان اشفاق اور مبشر لقمان  قبل از گرفتاری  تین بار مسلسل عدالتی سماعتوں میں غیر حاضر رہے تھے۔

انور عزیز  نے مبشر لقمان کے خلاف عدالت میں شکایت دائر کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک نشریات میں مبشر لقمان نے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ ریمارکس دیئے تھے جو کہ گستاخانہ اور توہین آمیز تھے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مزید کارروائی 22 جنوری تک ملتوی کردی ہے اور اسلام آباد کے پولیس تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کو ہدایت کی ہے کہ وہ لقمان کو مقررہ تاریخ میں پیش کریں۔ عدالت نے وارنٹ پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ او کو سخت قانونی کارروائی سے متنبہ بھی کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں