کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائز نگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا پہلے میچ میں ٹی ایم سی گراونڈ پر پاک شاہین کرکٹ کلب نے پاک فلیگ کرکٹ کلب کو تین وکٹوں سے شکست دے دی پاک فلیگ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44۰3 اوورز میں 265 رنز بنائے صبیح احمد نے 86 رنز، حسن علی نے 62 رنز،رضی انور، عاصم فاروق اور اُسامہ فاروقی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاک شاہین کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 266 رنز 42۰5 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا سیف اللّہ نے 69 رنز نذر محمد نے ناقابلِ شکست 42 رنز، عاصم رفیق نے اسکور کئے محمد وقار، فیض اللّہ اور ذیشان خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ کے ایم سی کرکٹ گرائونڈ ایسٹرن اسٹار پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں سن کرکٹ کلب نے زیڈ اے اسپورٹس کو دس وکٹوں سے شکست دے دی زیڈ اے اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16۰3 اوورز میں صرف 49 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی جواب میں سن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 50 رنز بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا محمد نا فع نے 45 رنز اسکور کئے۔
آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید میچوں کے فیصلے
القمر
