اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر امور برائے کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بھارت جمہوریت کے لبادے میں درحقیقت ایک انتہا پسند ہندو ریاست ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس ہندو انتہا پسند ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو پامال کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معروف عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے بھی اپنے تازہ شمارے میں بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کیا ہے۔
بھارت جمہوری لبادے میں انتہا پسند ریاست ہے، علی امین گنڈاپور
القمر
