English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

8 ویں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان شرکت کرے گا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی 8 ویں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹس اور آفیشلز کا 100 سے زائد رکنی دستہ یو اے ای بیھجے گا۔ یہ بات پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی ہدایت کے مطابق پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن نے اس میگا ایونٹ کی تیاری شروع کردی ہے جسمیں دنیا سے 2 ہزار ایتھلیٹس حصہ لینگے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس سال پاکستان کے شہر اسلام آباد میں2 بڑے ایونٹس کا انعقاد ہوگا جسمیں پاکستان اوپن اور پہلی ساوتھ ایشیئن تائی کوانڈو چیمپین شپ شامل ہیں۔ وسیم احمد کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس سال ہونے والے تمام انٹرنیشنل اور نیشنل ایونٹس میں پاکستان کے کھلاڑی بھر پور حصہ لیں اور اپنی عمدہ کارکردگی کے جوہر دکھاکر ملک کا نام روشن کریں۔ وسیم احمد کے مطابق پاکستان اولمپکس ایسوسیشن اور دیگر تمام اداروں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ دریں اثنا سندھ اسکول تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے صدرمحمد احمد کا کہنا ہے کی فیڈریشن نے انہیں جو زمہ داری دی ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرینگے۔ خاص طور پر یو اے ای میں ہونے والے مقابلے ہماری لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انھوں نے صدر پی ٹی ایف راجہ وسیم احمد کی ملک میں تائی کوانڈو کے فروغ کیلئے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ ہم شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے