English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہائر ایجوکیشن نے طلبہ یونیز کی بحالی کی مخالفت کردی

القمر

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کی مخالفت کردی۔ گزشتہ سال دسمبر میں ملک بھر میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے یونینز کی بحالی کی حمایت کی تھی۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے رکن قومی اسمبلی کھیل داس کے پیش کردہ بل کے جواب میں طلبہ یونینز کی مخالفت کی گئی۔ایچ ای سی کا اپنے جواب میں کہنا ہے کہ طلبہ یونینز کی بحالی سے جامعات میں اصلاحات لانے کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ طلبہ متحرک سیاست میں شامل ہوں گے جوکیمپس میں تشدد کا باعث بنتا ہے جبکہ یونینز سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث حکومت مخالف اتحاد کرتی ہیں۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق یونینز اثر و رسوخ اور طاقت حاصل کرتی ہیں جو تعلیم،تحقیق اور ترقیاتی کاموں کے لیے خطرہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے