English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سول اسپتال کے ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کی جان لے لی مقدمہ درج

گائنی وارڈ میں داخل حنا کی دوران علاج حالت غیر ہونے پر آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا تھا
عیدگاہ پولیس نے ڈاکٹر افشاں بانو اور ڈاکٹر فوزیہ پروین کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرادی
کراچی(کرائم رپورٹر)سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے حاملہ خاتون جاں بحق‘2لیڈی ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج۔ گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔اطلاعات کے مطابق عیدگاہ پولیس نے سول اسپتال کے گائنی وارڈمیں حاملہ خاتون کی دوران علاج وآپریشن ہلاکت کامقدمہ 214/2020لیڈی ڈاکٹرفوزیہ اورڈاکٹرافشاں بانوکے خلاف درج کرلیا،پولیس کے مطابق حنانامی خاتون مریضہ کودوماہ قبل سول ہسپتال منتقل کیاگیاتھا،جبکہ FIRکے متن کے مطابق مریضہ اور والد کوڈاکٹرفوزیہ پروین نے دھکے دے کرباہرنکال دیاتھا،لیڈی ڈاکٹرکے نارواسلوک پرمریضہ کے والدمدعی مقبول الرحمان نے ڈاکٹرافشاں بانوسے رابطہ کیا،افشاں بانو کے نائب احمدنے تین بوتل خون کامطالبہ کیا،جبکہ مقتولہ کے والدعبداللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے درج کرائی جانیوالی FIRمیں کہاگیایے کہ دوبارہ رابطہ کرنے پرلیڈی ڈاکٹرکے نائب نے مریضہ پہچاننیسے انکارکیا،مریضہ کی حالت غیرہونے پرآپریشن تھیٹر منتقل کیاگیا، تاہم۔پولیس کی جانب سے مقدمہ نمبر114/2020 میں قتل بل سبب کی دفعہ شامل کی گئی یے۔پولیس نے مزیدبتایاکہ مقتولہ کورنگی ڈھائی نمبرسیکٹر48/Aمکان نمبر620کی رہائشی تھی تاہم پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں لیڈی ڈاکٹروں کوگرفتارکرنے کی یقین دہانی توکرادی مگرگرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے