English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے جلد نکل جائیں گے‘وزیر داخلہ

القمر

حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، میڈیا مثبت کردار ادا کرے،صحافیوں سے گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے جلد نکل جائیں گے، حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں، میڈیا مثبت کردار ادا کرے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک یونیورسٹی سے متعلق لوگوں کا خیال تھا کہ یہ نہیں بنے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد وزیراعظم نے رکھ دیا، تعمیراتی کام بھی شروع ہوگیا، بابا گرو نانک یونیورسٹی کا کام 3 سال میں مکمل ہو جائے گا۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ کوئی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھے گا تو دونوں آنکھیں پھوڑ دیں گے، بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاں’’ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں’’کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 80 فیصد پیسہ قرضوں کے سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، پچھلی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارا دیا ہوا تھا، ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے انشاء اللہ جلد نکل جائیں گے۔اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری معیشت پہلے آئی سی یو میں تھی اب باہر آگئی ہے، ہماری معیشت بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، میڈیا مثبت کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے