English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چنیوٹ ، پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا سرکاری کالجز کی نجکاری کیخلاف احتجاج

القمر

چنیوٹ( آئی این پی)چنیوٹ میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا سرکاری کالجز کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ حکومتی پالیسیوں پر پنجاب بھر میں لاکھوں طلبا کے مستقبل کو تاریک کرنے کے فیصلے کی مخالفت ضلع چنیوٹ میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے موجودہ حکومت کے سرکاری کالجز کو نجکاری کے ذریعے پرائیوٹ بنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گورنمنٹ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج چنیوٹ میں صدر لیکچررز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن سید منور عباس بخاری ،پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین کاظمی،پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوبکر،پروفیسر سلیمان سلیمی،پروفیسر رضوان،پروفیسر خالد فاروقی،پروفیسر چودھری ظفر چدھڑ،پروفیسر ناصر علوی،پروفیسر مہر سرفراز وینس،پروفیسر نصیر گوندلاورپروفسیر عمران زاہد سمیت دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پنجاب میں تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کے درپے ہے اور سرکاری کالجز کو پرائیوٹ کرنے سے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں زیر تعلیم پسے ہوئے طبقے سے تعلق رکھنے والے لاکھوں طالب علموں کا اس فیصلے سے تعلیمی مستقبل تاریک ہوجائے گا اور تعلیمی نظام میں اس عمل سے صوبہ پنجاب میں لاکھوں طلبا سستی اور معیاری تعلیم کے حصول سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے حکومت نے اس فیصلے کو ملتوی کرنے سے متعلق تحریری طور پر معاہدہ کیا تھا جس پر حکومت نے یوٹرن لے لیا جس سے ہزاروں پروفیسرز لیکچررز اور لاکھوں طالب علموں کا تعلیمی مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت نے اس فیصلے میں لچک نہ دکھائی تو احتجاج کے دائرہ کو وسیع کریں گے اور آئندہ چند ہفتوں میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے