کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اوپن ٹین پن بولنگ چمپئن شپ میں انڈر16کا ٹائٹل جیتنے والے جونیئر قومی چمپئن دنیال الرحمن نے کہا ہے کہ اتنی کم عمری میں پاکستان اوپن ٹین پن بولنگ چمپئن شپ میں انڈر16کا ٹائٹل جیتنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ، حکومت اگر مجھے بیرون ملک تربیت کیلئے بھجوائے تو انٹرنیشنل سطح پر یقینا ملک کا نام روشن کرسکتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹین پن بولنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے توجہ دینے ضرورت ہے اور ٹین پن بولنگ کا ایسا کھیل ہے جو ملک میں دن بدن مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے تاہم اس کھیل پر حکومت اور اسپانسر کی طرف سے بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی کھیل حکومت اور اسپانسر کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ ٹین پن بولنگ مہنگا ترین کھیل ہے اور ہر کھلاڑی اس کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا کیونکہ اس کے کھیلنے کے لئے ملک میں چند بڑے بڑے شہروں میں کورٹ موجود ہیں اور کورٹ پر کروڑوں روپے کا خرچہ آتا ہے، عام کھیلوں کی طرح اس کے کورٹ موجود نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹین پن بولنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے کم از کم ڈویژن کی سطح پر کھیلنے کے لئے کورٹ بنانے چاہئے، ٹین پن بولنگ کا کھیل ڈیڑھ سو قریب ملکوں میں کھیلا جاتا ہے۔
انڈر 16 ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل میرے لئے اعزاز ہے،دانیال الرحمٰن
القمر
