English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ کی47 سال بعد یورپی یونین سے علیحدگی

برسلز میں اہم عمارتیں برقی قمقموں سے روشن‘ بریگزٹ مخالفین کا مظاہرہ
مختلف مقامات پر کنسرٹس کا اہتمام‘ گیت گا کر47 سالہ رشتے کو خراج تحسین پیش
لندن( نیٹ نیوز) برطانیہ نے47 سال بعد یورپی یونین کو خیر باد کہہ دیا۔ یورپی یونین سے علیحدگی کے موقع پر برسلز میں اہم عمارتیں برقی قمقموں سے روشن کردی گئیں۔ا دھر بریگزٹ کے مخالفین نے رات گئے مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے موقع پر مختلف مقامات پر کنسرٹس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں گیت گا کر برطانیہ اور یورپی یونین کے47 برس کے رشتے کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر کئی اراکین پارلیمنٹ کی آنکھیں نم تھیں۔ دریں اثناء یورپی یونین کونسل‘ یورپی کمیشن اور یورپی پارلیمنٹ کے صدور نے بلاک سے برطانیہ کی علیحدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے یورپ کیلئے نئی صبح قرار دیا ہے اور خبردار ادا کیاہے ک لندن بلاک سے علیحدگی اختیار کرنے پر ممبر شپ کے فوائد حاصل نہیں کرسکے گا۔ یہ بات یورپی کونسل کے صدر چارلس مچل‘ یورپی کمیشن کی صدر اور سلاووڈیرلیئن اور یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے یورپی اخبارات میں شائع اپنے کھلے خط میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ یورپی یونین کے تینوں صدور نے واضح کیا کہ برطانیہ کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائیگی کہ وہ اپنے فوائد حاصل کرے اور چلا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے