بنگلور( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں متنازع شہریت قانون کے خلاف ٹیبلو پیش کرنے کے جرم میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور ایک طالبہ کی والدہ کو حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیدر نیو ٹائون تھانے کی حدود میں قائم شاہی پبلک اسکول میں تقریب میں طالبات نے ٹیبلو پیش کیا جس میں متنازع قانون کا مذاق اڑایا گیا۔

