English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے پاکستان کو سفر کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

واشنگٹن / اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو بنا کسی خوف و خطر پاکستان جانے کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے جاری ہونے والی ٹریول ایڈوائزی جاری کی گئی جس کا دفتر خارجہ نے خیر مقدم کیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزی میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کیاگیا، نئی امریکی ٹریول ایڈوائزری صحیح سمت میں مثبت قدم ہے۔عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان نے سلامتی کی صورتحال میں بہتری کیلئے انتھک اقدامات کیے، جسے دنیا نے تسلیم کیا اور اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملے کیلیے فیملی اسٹیشن قراردیاہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق دنیا بھر میں سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے پاکستانی اقدامات کوتسلیم کیاگیا، یہی وجہ ہے کہ برطانیہ نے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی، جس کے بعد اب دیگرممالک بھی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کررہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی ٹریول ایڈوائزری کابھی حوالہ دیاگیا ہے جبکہ اْس سے قبل ناروے،پرتگال نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری نرم کردی۔عائشہ فارقی کے مطابق یورپی ممالک بھی اب پاکستان کومحفوظ ملک سمجھتے ہیں، پاکستان کو2020کیلئے سیاحت کابہترین مقام قرار دیا گیا ہے،کیونکہ یہاں کا ماحول انتہائی سازگارہے،امید ہے دنیابھرسے لوگ سیاحت کے لیے آئیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے سیاحت کے لیے ویزا پالیسی بھی بہتر کردی ہے۔ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے معیشت مستحکم ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے