دْبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے مملکت میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کو مْلک بدر کر دیا ہے۔ سعودی حکومت نے پانچ مختلف مواقعوں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 85 ہزار 980 پاکستانیوں کو مملکت سے واپس پاکستان بھیجا ہے۔ اس بات کا انکشاف پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں تحریری طور پر جمع کرائے ایک بیان میں کیا ہے۔اس تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2015 میں ریاض سے 10826 اور جدہ سے 51107 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔ 2016 میں ریاض سے 11 ہزار 693 اور جدہ سے 46 ہزار 996 پاکستانیوں کو نکالا گیا۔ 2017 میں ریاض سے 6 ہزار 662 اور جدہ سے 65 ہزار 932پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ 2018 میں ریاض سے 20 ہزار 6 سو گیارہ اور اور جدہ سے 36 ہزار 336 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔جبکہ 2019میں ریاض سے 11 ہزار 284 اور جدہ سے 24 ہزار 533 پاکستانیوں کو بھیجا گیا۔مجموعی طور پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران2 لاکھ 85 ہزار 980 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ مملکت بدر کیے گئے پاکستانی ویزہ و اقامہ اور دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث تھے۔ جبکہ کچھ پاکستانیوں کو جرائم کی سزا بھْگتنے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں قید غیر مْلکی قیدیوں میں سب سے زیادہ گنتی پاکستانیوں کی ہے۔ گزشتہ سال مجموعی طور پر 184 افراد کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر سزائے موت دی گئی جن میں بھی زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی۔

