English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں کورونا وائرس سے مزید 43افراد ہلاک ٗ ووہان میں کاروبار ٗ تعلیمی ادارے بند سڑکیں سنسان

وائر سکے مزید 1200مریضوں کی تشخیص ٗ اب تک9ہزار 629افراد متاثر ہوچکے ہیں ٗ ودیان سمیت متاثرہ شہرں کی ناکہ بندی ٗ خوراک کی قلت کا خدشہ
چین سے اگر کوئی مسافر کسی تیسرے ملک سے ہوتا ہوا آیا تو اسے اسی ملک کے ایئرپورٹ پر چیک کیا جائے گا ٗ جوائنٹ سیکریٹری سول ایوی ایشن
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے مزید 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی حکام نے جمعہ کو بتایا کہ ووہان میں مزید 43 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ کورونا وائرس کے مزید 1200 مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک 9 ہزار 692 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ووہان سمیت وائرس سے متاثرہ شہروں کی ناکہ بندی جاری ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے جس سے ان شہروں میں تمام کاروبار و تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ہُو کا عالم ہے، ان شہروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کے باعث بڑے بڑے اسٹور خالی ہونے لگے ہیں جس سے خوراک کی قلت کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ اس دوران ایران، بھارت، مصر اور برطانیہ کی قومی فضائی کمپنیوں نے چین کے لیے اپنی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں، جبکہ پاکستان نے بھی دو روز کے لیے پروازیں معطل کی ہیں۔ برٹش ایئرویز کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ چین کے لیے تمام پروازیں فروری کے آخر تک معطل کی جارہی ہیں، پاکستان میں سول ایوی ایشن ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری عبدالستار کھوکھر نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان براہ راست نجی پروازیں 2 فروری تک بند کر دی گئی ہیں جب کہ ایئر چائنا نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں 6 فروری تک روک دی ہیں۔ عبدالستار کھوکھر نے مزید بتایا کہ چین سے اگر کوئی مسافر کسی تیسرے ملک سے ہوتا ہوا آیا تو اسے اس ملک کے ایئرپورٹ ہی پر چیک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے