English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہریوں کے ہاتھوں چور کی پٹائی

کراچی:علاقہ مکینوں نے  گاڑی سے بیٹری چورنے والے ملزم کو پکڑ کر  بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ  کراچی  بلاک جی میں گاڑیوں کی بیٹری چرانے والے ملزم  کو شہریوں کی جانب  بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ شہریوں نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے بیٹری چور کو پول سے باندھ کر ڈنڈوں سے مارا گیا۔

  واقعہ پر موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے اس چور کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

پولیس  نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرمبینہ  ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ پلویس کا کہنا ہے کہ  شہریوں نے شکا یات درج کاروائی گئی تھیں کہ   آدھی رات کوہماری گاڑیوں سے بیٹریاں  چوری ہو رہی ہیں تاہم علاقہ مکینوں  نے اپنی مدد آپ  کے تحت اس  مبینہ  ملزم  کو پکڑ لیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے