لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لندن میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مبینہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق چاقو سے حملے کا واقعہ اسٹرتھیم ہائی وے پر پیش آیا، لندن ایمبولینس سروس نے کہاکہ متعدد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے تاہم زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔

