English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی کنزرویٹو پارٹی کا مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

القمر

لندن( آن لائن) برطانوی پارلیمنٹ میں پہلی بار کنزرویٹو پارٹی کی اکثریت نے نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند،لاک ڈاؤن ختم، محصورین کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پہ فیصلہ کن کردار ادا کرنیکا عندیہ دیدیا،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ کشمیر کانفرنس سے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان اور ممتاز حریت پسند رہنما الطاف احمد بٹ تھے ،الطاف احمد بٹ نے جب محصورین کشمیر اور اپنے پیاروں پہ بیتی بھارتی مظالم کی حقیقی کہانی سنائی اور بھارتی لاک ڈاؤن کے پیچھے چھپے مزموم عزائم اور نریندر مودی اور اسکے حواریوں امیت شاہ اور اجیت ڈوول کی سازش سے پردہ اٹھایا تو برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین پہ سکتہ طاری ہوگیا اور انکے لہجے نمناک ہوگئے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود احمد خان صدر آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر نے کہا کہ بھارت جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے پاکستان کی جانب سے صبر و تعمل کا مظاہرہ کر رہا ہے پاکستان اور کشمیری عوام مسلہ کشمیر کا پْرامن اور دیر پا حل عالمی معائدوں اور بھارتی وعدوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں بھارت کا طرز عمل خطے کے امن کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے انٹرنیشنل کمیونٹی کی اجتماحی ذمے داری ہے کہ وہ مداخلت کرے ،برطانیہ سیکورٹی کونسل کا مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے اپنا مؤثر کردار ادا کرے تو مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت ہو سکتی ہے ۔ گزشتہ 6ماہ میں بھارت نے جو حالات پیدا کر رکھے ہیں اس پر کسی بھی ملک کا رد عمل سامنے نہیں آیا البتہ مختلف ممالک کے ارکان پارلیمنٹ عوامی سطح پر ان کشیدہ اور سنگین حالات پر آواز بلند کی ہے کہ دنیا میں امن کا تقاضا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل پر توجہ دی جائے۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض رکن آف پارلیمنٹ وائس چیئرمین آل پارٹیز کشمیر گروپ ین پارلیمنٹ پال بریسٹو نے انجام دیے،حریت پسند کشمیری رہنما اور جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ، آ ل پارٹیز کشمیر گروپ کی چیئر پرسن رکن آف پارلیمنٹ ڈیبی ابراہیم، دیگر ارکان پارلیمنٹ اسٹیو بیکر، مارکو لونگی۔ افضل خان، یاسمین قریشی ،لارڈ قربان، والری واز،مس فلیپس،ایم خالد مرزا تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب۔ برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی۔ ڈاٹر آف کشمیرکی چیئر پرسن زبیدہ خان اور بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ کونسلرز اور کمیونٹی رہنمائوں نے خطاب کیا، برطانیہ کے الیکشن کے بعد کشمیر پہ یہ پہلی کانفرنس تھی جس میں 50 کے قریب برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے