English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا چینی کی برآمد پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ درآمد کی منظوری

چینی کی طلب اور رسد کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے حکو مت نے د رآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے
پابندی سے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک دی جائے گی،سمری وزیر اعظم کی منظوری سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی لگانے اور چینی کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کی موجودہ صوتحال کے پیش نظر چینی کی برآمد پر پابندی لگانے اور درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے گی جس سے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کی طلب اور رسد کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت نے چینی کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سمری وزیر اعظم کی منظوری سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے