English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بھارت تعلقات معمول پر آنے کا امکان نہیں

کراچی بدامنی کیس کی ڈھائی سال بعد سماعت
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد نے سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت بھی شروع کردی
صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی وسیم اختر بھی عدالت پہنچ گئے، ایڈووکیٹ جنرل نے گذشتہ سماعت کا حکم پڑھ کر سنادیا
کراچی (این این آئی) کراچی بے امنی کیس کی سماعت ڈھائی سال بعد آج ہوگی۔ مختلف کیسز کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔ تجاوزات اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں، میئر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن اور سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق بھی تفصیلات بھی 6 فروری کو طلب کی گئیں۔ واضح رہے کہ آخری مرتبہ 11 اگست 2016ء کو سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی تھی، سپریم کورٹ نے کراچی رجسٹری میں دو روز کے لیے 2 علیحدہ علیحدہ بینچ قائم کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے