English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 12 گھنٹوں کے لیے کھول دئیے گئے۔

کراچی سمیت سندھ بھر 7 دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھول دیے گئے ہیں،سوئی سدرن حکام کے مطابق آج صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک سی این اسٹیشن کھلے رہے گے۔

سی این جی اسٹیشن پر گیس بھروانے والے صارفین کی رات گئے سے لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ ایس ایس جی سی اعلامیہ کے مطابق سی این جی اسٹیشن کو 12 گھنٹے کے لیے کھولا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم موصول ہو رہی ہے، انتہائی کم پریشر کی وجہ سے گیس صارفین کو گیس کی ترسیل میں سخت مشکلات کا سامنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے