English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریاست دیلی سے مودی کی سیاست کا صفایا

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست دہلی کے انتخابات میں حتمی نتائج کے مطابق ملک کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ریاست کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں بدترین شکست ہوئی ہے۔ 8 جنوری کو ہونے والے ریاستی انتخابات میں 70 نشستوں پر مقابلہ تھا۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے منگل کے روز نتائج کا حتمی اعلان کیا، جس کے مطابق ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 62 نشستوں پر کامیابی مل چکی ہے، دوسری جانب بی جے پی کو صرف 8نشستوں پر کامیاب ملی۔ انتخابات میں کامیابی کے پیش نظر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں کامیابی کو نئی سیاست کا ثمر قرار دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ میں نئی دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اپنے بیٹے کو ایک بار پھر کامیاب بنایا ۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آج نئی دہلی نے بھارت کی تاریخ میں نئی سیاست کی بنیاد رکھ دی اور یہ کارکردگی کی سیاست ہے ۔ خیال رہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں نے انتخابی مہم کے دوران متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی حمایت کرنے والے اپوزیشن کے ارکان پر سخت تنقید کی تھی، لیکن وہ 2015ء سے دہلی میں حکومت کرنے والی اروند کیجریوال کی جماعت کو شکست دینے میں ناکام رہے۔عام آدمی پارٹی نے 2015ء میں دہلی اسمبلی کی 70 میں 67 نشستوں میں کامیابی حاصل کی تھی، جو ایک ریکارڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے