English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانیوں کی اکثریت نے سرعام پھانسی دینے کی حمایت کردی ایمنسٹی انٹرنیشنل

94 فیصد عوام نے بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کے حق میں ووٹ دیا
اس سزا کی مخالفت کرنے والوں کی تعداد محض 6 فیصد تھی، سروے میں 16500 سے زائد صارفین نے حصہ لیا
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستانیوں کی اکثریت نے بچوں سے جنسی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دیئے جانے کی حمایت کی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ پھانسی کی سزا دینے سے جرائم میں کمی نہیں ہوتی۔انسانی حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پھانسی کی سزا دینے والے ممالک عام طور پر یہ رائے رکھتے ہیں کہ جرائم کے تدارک کے لیے ایسی سزا ضروری ہے تاہم یہ دعوی کئی مرتبہ غلط ثابت ہو چکا ہے۔ ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ جرائم میں کمی لانے کے لیے موت کی سزا دینا عمر قید کی سزا کی نسبت زیادہ موثر ہے۔تاہم ایسے کئی عالمی جائزوں کے باوجود پاکستانیوںکی رائے سزائے موت کے حق میں دکھائی دیتی ہے۔سروے کے مطابق میں ساڑھے سولہ ہزار سے زائد صارفین نے سروے میں شمولیت اختیار کی اور ان میں سے 94فیصد نے سرعام پھانسی کے حق میں ووٹ دیا۔ اس سزا کی مخالفت کرنے والوں کی تعداد محض6 فیصد تھی۔یہ سروے پاکستان کی قومی اسمبلی میں ایک قرارداد کی منظوری کے تناظر میں کرایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے