English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکا مزید اضافہ

القمر

کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ  ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 43 کروڑ  ڈالر کی سطح  پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 18 ارب 73 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے