کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کسٹمز نے کراچی آنے والے ہانگ کانگ فلیگ کیریئر بحری جہاز کو حراست میں لے لیا اور دعویٰ کیا ہے کہ اس میں ایسا سامان موجود ہے جو آٹو کلیو بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کے عمل میں بطور صنعتی ڈرائر استعمال ہوتا ہے۔ 3 فروری کو روکے جانے والے جہاز کا گجرات کے کندالا پورٹ پر معائنہ کیا جارہا ہے۔ چین کے صوبے جیانگسو کے دریائے یانگسی پر جیانگین بندرگاہ سے کراچی آنے والا یہ جہاز کندالا کے مقام پر لنگرانداز ہوا تھا اور پورٹ قاسم کے لیے تیار تھا۔

